5 سال کے دوران 8 ارب ڈالر بیرون ممالک منتقل

دبئی، لندن میں فلیٹس، پلازے خریدے گئے، قائمہ کمیٹی خزانہ میں انکشاف

 دبئی، لندن میں فلیٹس، پلازے خریدے گئے، قائمہ کمیٹی خزانہ میں انکشاف فوٹو: اے ایف پی/فائل

RAWALPINDI:
اسٹیٹ بینک نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف کیا ہے کہ فارن کرنسی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم بیرون ملک بھجوائی جاسکتی ہے۔


چیئرمین قیصراحمد شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیدعرفان علی نے بتایاکہ اگرکوئی کمپنی بیرون ملک سرمایہ منتقل کرناچاہتا ہے تو 5 ملین ڈالر تک کی رقم کے لیے اسٹیٹ بینک اوراس سے زیادہ کی رقم کے لیے ای سی سی سے اجازت لینی پڑتی ہے۔

قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیاکہ گزشتہ 5سال کے دوران فارن کرنسی اکاؤنٹس کے ذریعے 8کھرب، 38ارب روپے( 8ارب ڈالر) بیرون ممالک بھجوائے گئے جن سے دبئی اور لندن سمیت کئی ممالک میں فلیٹس اور پلازے خریدے گئے۔
Load Next Story