سکھرمیں بیرسٹرارسلان شیخ کو پاکستان کا سب سے نوعمر میئر ہونے کا اعزاز حاصل

ارسلان شیخ سکھر کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلیے سیاسی طور پر ہمیشہ متحرک رہے ہیں۔

ارسلان شیخ سکھر کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلیے سیاسی طور پر ہمیشہ متحرک رہے ہیں۔ : فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ بلا مقابلہ میئر منتخب ہوگئے ہیں۔


سکھر سے شیخ فیملی سیاست میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور سکھر کے عوام کی محبت اور وفاداریوں کی بدولت اسی خاندان کے پاس ہی مسلسل سکھر کی میئر شپ رہی ہے ۔ بیرسٹر ارسلان شیخ اس وقت پاکستان کے سب سے نو عمر میئر ہونے کا بھی اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں لیکن وہ سکھر کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلیے سیاسی طور پر ہمیشہ متحرک رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی سب سے کم عمری میں سیاسی جماعت کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سندھ کابینہ میں سب سے کم عمر اسپورٹس کے وزیر محمد بخش خان مہر اور اب سب سے کم عمر میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا انتخاب حقیقی تبدیلی ہے۔
Load Next Story