پاکستان کے حق میں بیان دینے والی بھارتی اداکارہ پر حملہ
اداکارہ رامیا نےغداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں پاکستان کے حق میں بیان پرمعافی مانگنے سے انکار کردیا۔
پاکستان کے حق میں بیان دینے والی بھارتی اداکارہ دیویا سپانڈانا رامیا پر انتہا پسندوں نے گندے انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کردی۔
گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ دیویاسپانڈانا رامیا نے پاکستان کے حق میں بیان دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کردیا گیا تھا تاہم اداکارہ نے اپنے بیان پر کسی قسم کی معافی مانگنے سے انکار کردیا جس کے بعد انتہا پسندوں نے ان پر حملہ کردیا ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستان کے حق میں بیان پر بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ
اداکارہ دیویا سپانڈانا رامیا کے بیان کے بعد بھارتی شہر مینگلورو میں ان کے گھر کے باہرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں لیکن سخت سیکورٹی کے باوجود انتہا پسندوں کی جانب سے اداکارہ کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جب کہ اس دوران اداکارہ بیرون شہر جانے کے لیے گھر سے روانہ ہوئیں تو مظاہرین نے ان کی گاڑی پرحملہ کردیا اور انڈوں ٹماٹروں کی بارش کردی تاہم سخت سیکورٹی کے باعث اداکارہ کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اداکارہ دیویا سپانڈانا رامیا نےغداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں پاکستان کے حق میں بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔