بھارتی اداکارجیکی شروف پہلی بار پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہوں گے
ہدایتکار جمشید جان محمد کی پیش کش پراداکار جیکی شروف نے فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھرلی۔
بھارتی اداکار جیکی شروف ہدایتکار جمشید جان محمد کی نئی آنے والی فلم ''جوانی لے ڈوبی'' میں اہم کردار ادا کریں گے جو ان کا کسی بھی پاکستانی فلم میں پہلا کام ہوگا۔
فلم ''سوال سات سو کروڑ ڈالرکا'' کی کامیابی کے بعد فلم کے ہدایتکار جمشید جان محمد نہایت پر امید ہیں اور اپنی دوسری فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ ان دنوں ممبئی میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے جیکی شروف سمیت متعدد اداکاروں سے فلم میں کام کے لیے رابطہ کیا ہے۔
ہدایتکار جمشید جان محمد کی پیش کش پر بالی ووڈ اداکار جیکی شروف نے فلم ''جوانی لے ڈوبی'' میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد وہ پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جب کہ فلم میں غلام محی الدین، علی محی الدین ،احمد بٹ اور نیلم منیر کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے اور فلم کی شوٹنگ رواں سال دسمبر میں شروع کی جائے گی ۔
فلم ''جوانی لے ڈوبی'' میں آئٹم سانگ بھی شامل ہوگا جسے نامور بالی ووڈ اداکارہ پر فلمایا جائے گا جب کہ فلم کی موسیقی بھارتی موسیقار راشد خان ترتیب دیں گے۔
دوسری جانب فلم ''سوال سات سو کرو ٍڑڈالرکا''کو عیدالاضحی کے بعد آسٹریلیا، برطانیہ،جنوبی افریقہ اور ممبئی میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔