تیل وگیس بلاکس نیلامی بولیاں 28 فروری تک دی جاسکیں گی

سرمایہ کاروں کو مواقع کی آگہی کیلیے آئندہ ہفتے بیرون ملک روڈ شوز منعقد کرائے جائیں گے

ہوسٹن پیر، منگل اور لندن میں روڈ شو 13 اور 14تاریخ کو ہوگا، تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کے 60 بلاکس کی نیلامی کے لیے بولی کی تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ مذکورہ نئے بلاکس کی نیلامی سے قبل وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے لندن اور ہیوسٹن میں روڈ شو ز منعقد کرائے جائیں گے جن میں پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے دستیاب پرکشش مواقع کے بارے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جائیگا۔




ان روڈ شوز کے انعقاد کے بعد نیلامی ہوگی۔ حکام کے مطابق پیر 10 اور منگل 11 دسمبر کو ہوسٹن جبکہ 13 اور 14 دسمبر کو لندن میں روڈ شو منعقد ہو گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں، ان روڈ شوز میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی جس کے لیے وفاقی حکومت نے تیل و گیس کے60 بلاکس کی نیلامی کے لیے بولی میں حصہ لینے کی خواہشمند پارٹیوں و سرمایہ کاروں کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں بھجوانے کی تاریخ میں 28 فروری 2013 تک توسیع کردی ہے۔
Load Next Story