امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے متعدد بار تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، الزبتھ ٹروڈو
ISLAMABAD:
امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف اسلام آباد اور کابل کو تعاون بڑھانا ہوگا۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور افغانستان کو آپس میں تعاون بڑھانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے متعدد بار اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا بیان دے چکے ہیں لہذا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا کا پاکستان سے اندرون ملک سمیت خطے میں بھی کارروائی کا مطالبہ
ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم یونی ورسٹی پر حملے کے بعد شدت پسندوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔