اکبر بگٹی کی 10 ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

برسی کے موقع پر میں صوبے بھر میں دکانیں اور کارباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے

نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر میں صوبے بھر میں دکانیں اور کارباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے: فوٹو : فائل

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی 10 ویں برسی آج منائی جارہی ہے جب کہ اس موقع پر بلوچ قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کی 10 برسی آج منائی جارہی ہے، پارٹی جمہوری وطن پارٹی، بلوچ یکجہتی کونسل اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کوئٹہ، مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، نوشکی، دالبندین، مچھ، سبی، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، سوئی، تربت، پسنی، جیونی اور گوادر میں تمام کارباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔


دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں پولیس اور لیویز کے ساتھ ساتھ فرنٹیئرکور کے اہلکار بھی پٹرولنگ پر ہیں۔

نواب اکبر خان بگٹی 12 جولائی 1927 کو بارکھان حاجی کوٹ میں نواب محراب بگٹی کے گھر پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ڈیرہ بگٹی سے حاصل کی اور پھر ایچی سن کالج لاہور میں داخلہ لے لیا، 1939 میں بگٹی قبیلے کے نواب بنے اور اعلیٰ حکومتی عہدوں پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ نواب اکبر بگٹی 26 اگست 2006 میں کوہلو بلوچستان کے سرحدی علاقے تراتانی میں فوجی آپریشن کے دوران مارے گئے تھے۔
Load Next Story