معروف شاعر جوش ملیح آبادی کی سالگرہ خاموشی سے گزرگئی کوئی تقریب نہ ہوسکی

جوش ملیح آبادی 5 دسمبر 1898کو اتر پردیش ہندوستان کے ملیح آباد کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

جوش ملیح آبادی 5 دسمبر 1898کو اتر پردیش ہندوستان کے ملیح آباد کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

معروف شاعر جوش ملیح آبادی کی سالگرہ خاموشی سے گزر گئی جوش کی 112 ویں سالگرہ کے موقع پر شہر کی کسی ادبی تنظیم نے ان کی یاد میں تقریب کا اہتمام نہیں کیا۔


جب کے سالوں قبل ہم سے بچھڑ جانے والے فنکاروں کو آج بھی اسی طرح یاد کیا جاتا ہے جیسے کل کی بات ہو جوش ملیح آبادی اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر تھے آپ 5 دسمبر 1898کو اتر پردیش ہندوستان کے ملیح آباد کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

تقسیم ہند کے چند برسوں بعد ہجرت کرکے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی جوش کونہ صرف اپنی مادری زبان بلکہ ہندی ،عربی،فارسی،اور انگریزی زبان میں بھی عبور حاصل تھا اپنی اسی خداداد صلاحیتوں کے وصف سے آپ نے قومی اردو لغت کی ترتیب وتالیف میں بھر پور علمی معاونت کی آپ نے انجمن ترقی اردو کراچی اور دارالترجمعہ (حیدرآباد) میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔
Load Next Story