شام کے شہر حلب پر سرکاری فضائیہ کی بمباری 15 افراد ہلاک
فضائیہ نے بیرل بم برسائے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے، تنظیم انسانی حقوق
MUZAFFARABAD:
شامی فضائیہ نے حلب شہر پر بیرل بم برسائے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حلب پر سرکاری فضائیہ نے بیرل بم گرائے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ بیرل بم ایک ٹینٹ پر گرائے جس جہاں گزشتہ ہفتے فضائی کارروائی میں میں مارے جانے والے افراد کی تعزیت کا سلسلہ جاری تھا جب کہ حملے کے نتیجے میں زخمیوں کو لے جانےوالی ایمبولینس بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے تمام افراد عام شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قبل بھی ایک فضائی حملے کے نتیجے میں 11 بچوں سمیت 15 افراد مارے گئےتھے۔