ٹماٹرکا جوس اضافی چربی پگھلانے اورکینسر کیخلاف مدافعت بڑھانے میں مددگار

حقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا

حقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا : فوٹو: فائل

KARACHI:
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے جوس کا استعمال جسمانی چربی پگھلانے اور کینسر کے خلاف مدفعت بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔


تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔ تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اور ان خواتین کا وزن کم ہوگیا۔

تحقیق کے آغازاوراختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لیے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوااور ساتھ ہی خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔
Load Next Story