اظہر علی شکست کے باوجود ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ کے گن گانے لگے
کم ہدف کے باوجود کھلاڑی آخر تک سخت محنت سے مقابلے کی کوشش کرتے رہے، اظہر علی
پاکستانی کپتان اظہر علی شکست کے باوجود ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ کے گن گانے لگے۔
میچ میں شکست کے بعد اظہر علی کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 300 رنز بنائے جا سکتے تھے لیکن 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد دباؤ سے نکلنا آسان نہیں تھا، سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی، کم ہدف کے باوجود کھلاڑی آخر تک سخت محنت سے مقابلے کی کوشش کرتے رہے۔ اظہر علی نے کہا کہ ٹیم میں صلاحیت موجود ہے لیکن بدقسمتی سے اس کا اظہار نہیں کرپا رہی۔