ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کودماغی طورپرغیرمتوازن قراردیدیا

ہیلری کی حریف ریپبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ پربرتری12 پوائنٹس سے گرکر5 پوائنٹس رہ گئی ہے۔

ہیلری کی حریف ریپبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ پربرتری12 پوائنٹس سے گرکر5 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ : فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغی طورپرغیرمتوازن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی بنیادہی تعصب پر رکھی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیواڈاکے شہررینومیں انتخابی مہم میں ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ پرکئی جوابی حملے کیے اورکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نسلی امتیازمیں اپناثانی نہیں رکھتے، وہ اقدارجوامریکا کوایک عظیم ملک بناتی ہیں ٹرمپ ان کویکسرنظراندازکرتے ہیں جو ملک کیلیے خطرناک ثابت ہوگا۔

دوسری جانب امریکی چینل کوانٹرویومیں ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی تنقیدپرردعمل میںکہا کہ ہلیری ایک تھرڈکلاس سیاستدان ہیںجوصرف باتیں بناتی ہیں، انتخابی مہم صرف محبت پرمبنی ہے اوروہ ملک کومضبوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق ہیلری کی حریف ریپبلکن امیدوارڈونلڈٹرمپ پربرتری12 پوائنٹس سے گرکر5 پوائنٹس رہ گئی ہے۔
Load Next Story