لندن میں 24سال میں پہلی بارقائد متحدہ کے گھرکے باہراحتجاج

مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان، الطاف مردہ بادکے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے الطاف حسین کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔: فوٹو: فائل

الطاف حسین کی لندن میں ذاتی رہائش گاہ کے باہر 24 سال میں پہلی مرتبہ پاکستانی کمیونٹی نے بہت بڑامظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بڑی تعدادمیں پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرالطاف حسین کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے الطاف حسین کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے پورے برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے مظاہرے میں حصہ لیا۔


مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیاکہ الطاف حسین کو برطانیہ میں بیٹھ کرپاکستان میں قتل وغارت کروانے سے روکاجائے،اس موقع پر لندن پولیس بھی موجودتھی۔ مظاہرین نے پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان، الطاف مردہ بادکے نعرے لگائے۔

 
Load Next Story