بھارتی سیکیورٹی اداروں کا پاکستانی جاسوس کوگرفتار کرنے کا دعویٰ

مہاراج کو پاک بھارت سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

مہاراج کو پاک بھارت سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ : فوٹو: فائل

بھارتی سیکیورٹی اداروں نے پاکستانی جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری نند لال مہاراج کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے جس نے باڑمیر اور جیسلمیر کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے اسٹریٹجک معلومات حاصل کرنے کیلیے فیس بک کے 2 اکاؤنٹ استعمال کیے تھے۔

نند لال مہاراج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے جیسلمیر اور باڑ میر کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کیلیے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا تھا، مہاراج کو پاک بھارت سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
Load Next Story