اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے

سستے آٹے کی فراہمی کیلیے2.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زاہدبھرگڑی

سستے آٹے کی فراہمی کیلیے2.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زاہدبھرگڑی۔ فائل فوٹو

صوبائی وزیر ماہی گیری اور پی پی ضلع حیدرآباد کے صدر زاہد علی بھرگڑی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت صارفین کو رعایتی نرخوں پر آٹا فراہم کرنے کے لیے 2.5 ارب روپے مختص کیے ہیں جب کہ شہر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خور و نوش کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سندھ حکومت نے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے سہ رخی حکمت عملی تشکیل دی ہے


جس کے تحت تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر رعایتی قیمتوں پر آٹے کی فراہمی سمیت تمام اشیائے خور و نوش اور روز مرہ استعمال کی ضروری اشیا کے رعایتی نرخ مقرر کیے گئے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام متعلقہ ریونیو افسران بشمول ڈپٹی کمشنر جنہیں خصوصی مجسٹریسی اختیارات حاصل ہیں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بازاروں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اچانک دورے کریں اور مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کی شکایت اپنے قریبی مرکز پر درج کروائیں۔
Load Next Story