رینٹل پاورکیسپرویزاشرف نے سوالنامے کا جواب دیدیاچیئرمین نیب

قیام پاکستان سے لے کر آج تک کرپشن کی شرح 2.4فیصد تک برقرار ہے, نیب

قیام پاکستان سے لے کر آج تک کرپشن کی شرح 2.4فیصد تک برقرار ہے, نیب

چیئرمین احتساب بیورو ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے کہا ہے کہ رینٹل پاور اسکینڈل کیس میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو وزیر اعظم بننے سے پہلے سوالنامہ بھیجا تھا جس کا جواب انھوں نے دے دیا تھا ۔


رینٹل پاورکیس کی نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار نیب کے زیر اہتمام ''کرپشن کی روک تھام میں میڈیاکاکردار'' کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمان خصوصی سینیٹررضاربانی نے کہاکہ نیب قانون میں موجودکئی شقیں سپریم کورٹ کے2002 کے فیصلے کی روشنی میں آئین سے متصادم ہیں ان شقوں کی موجودگی سے مقدمات میں نامزد افرادکے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ اب احتساب کے قانون میں یہ طے کرنا ہو گا کوئی احتساب سے مبرا نہیں ہے، ملک میںکوئی مقدس گائے نہیں۔

انھوں نے کہا سویلین کیلیے نیب اینٹی کرپشن اور دوسرے ادارے موجود ہیں اور وردی والوں کیلیے الگ قانون، اس تفریق کو ختم کرنا ہوگا اگرکسی فوجی پرکرپشن کا الزام لگے تو ریٹائر منٹ کے بعد اس کو بحال کرکے کورٹ مارشل قانون کے تحت کارروائی کا طریقہ کار تفریق ہے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک کرپشن کی شرح 2.4فیصد تک برقرار ہے اس میں اضافہ نہیں ہوا انھوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Recommended Stories

Load Next Story