کشمیری آزادی چاہتے ہیں فوجی ایکٹ اور سختیاں جدوجہد نہیں روک سکتیں مانی شنکر

کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے، سابق بھارتی وزیر

کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے، سابق بھارتی وزیر۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنمااورسابق وزیرمانی شنکرآئر نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں جب کہ فوجی ایکٹ اور دیگر سختیوں کے ذریعے ان کی جدوجہد کو روکا نہیں جا سکتا۔


بھارتی اخبار کو انٹرویو میں مانی شنکر نے کہا کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر کا سیاسی حل چاہتے ہیں، فوجی ایکٹ اور دیگر سختیاں ماضی کی کہانیاں بن چکی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی کیلیے نئے عزم سے جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرکے اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں مگر ان کے ہاتھوں پرآزادی کے حق میں نعرے درج ہیں، کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے۔
Load Next Story