اولمپکس میں تمغہ کیو ں نہیں جیتا زمبابوین حکومت کاکھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
اولمپک گیمز میں کوئی بھی تمغہ نہ جیتنے کے 'جرم' میں زمبابوے کے صدر نے اولمپکس میں شریک اپنے ملک کے تمام 31 کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کے صدر موگابے نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کی نمائندگی کرنے والے زمبابوین دستے کو ہرارے کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوین صدر کی جانب سے یہ اعلان اولمپکس گیمز میں کوئی تمغہ حاصل نہ کرنے کے باعث کیا گیا۔