مسلسل 2 میچز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم آج اہم معرکے میں انگلینڈ سے ٹکرائے گی
سیریز میں واپس آنے کے لئے قومی ٹیم کوٹرینٹ برج ون ڈے میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
BHAKKAR:
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا اور اہم میچ آج کھیلا جائے گا۔
سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ کے نتیجے میں شکستوں کے بعد قومی ٹیم میزبان انگلینڈ سے آج ٹرینٹ برج میں ٹکرائے گی جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں انگلش ٹیم کو 0-2 کی سبقت حاصل ہے اور قومی ٹیم کو سیریز میں واپس آنے کے لئے میچ لازماً جیتنا ہوگا تاہم شکست کی صورت میں نہ صرف سیریز ہاتھ سے جائے گی بلکہ آئی سی سی رینکنگ پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔
کھیل کے تینوں شعبوں میں تنقید کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان کو انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ طلب کرلیا گیا ہے اورامید ہے کہ تیسرے ون ڈے میں طویل القامت عرفان ٹیم کا حصہ ہوں گے تاہم کپتان اظہرعلی نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، سرفراز احمد، شرجیل خان، شعیب ملک، بابراعظم، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ انگلش اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جانی بریسٹو، جیک بال، جوز بٹلر، لیان ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولے، بین اسٹوک، عادل رشید، لیام پلنکٹ، جیسن روئے، جوئے روٹ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔