ہریتھک روشن اپنی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘ کی ناکامی سے پریشان

اداکار کی جانب سے فلم ’’کابل‘‘ کی شوٹنگ سے انکار کے بعد راکیش روشن کو روزانہ 12 لاکھ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکار کی جانب سے فلم ’’کابل‘‘ کی شوٹنگ سے انکار کے بعد راکیش روشن کو روزانہ 12 لاکھ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ فوٹو؛ فائل

SPA FRANCORCHAMPS:
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن اپنی فلم ''موہن جودڑو'' کی ناکامی کے بعد شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے 2 سال بعد فلم ''موہن جودڑو'' کے ذریعے سلور اسکرین پرواپسی کی ہے لیکن وہ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوگئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر بھی کوئی کمال نہیں کیا جس کے بعد ایکشن ہیرو شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ہریتھک روشن کی فلم ''موہن جو دڑو'' باکس آفس پر بزنس نہ کرسکی


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن اپنی فلم ''موہن جو دڑو'' کے فلاپ ہونے پرمایوسی کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ''کابل'' کی شوٹنگ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے جب کہ ہدایتکار کی جانب سے اداکار سے متعدد باررابطہ کرنے کے باوجود انہوں نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث ان کے والد اور فلم کے پروڈیوسر راکیش روشن کو روزانہ 12 لاکھ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب اداکار ہریتھک روشن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار فلموں کی مسلسل شوٹنگ کے باعث تھک چکے ہیں اسی لیے آرام کی غرض سے چند دن شوٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ ہریتھک روشن کی فلم ''موہن جو دڑو'' کا بجٹ 100 کروڑ سے زائد تھا تاہم فلم نے باکس آفس پر 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
Load Next Story