مصر اخوان المسلمین کا دفترنذرآتش 4 افراد ہلاک 350 زخمی

ریفرنڈم سے پہلے اپوزیشن کو نئے آئین کی متنازع شقوں پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، نائب صدر محمود مکی۔

مظاہرین نے اسماعیلیہ میں حکومتی جماعت کا دفتر جلا دیا۔ فوٹو: رائٹرز

مصرمیں صدرمرسی کے خلاف پرتشددمظاہرے، اسماعیلیہ میں اخوان المسلمین کا دفترنذرآتش، جھڑپوں میں خاتون سمیت 4افرادہلاک 350 زخمی ہو گئے۔



مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدرمحمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، مظاہرین نے اسماعیلیہ میں حکومتی جماعت کا دفتر جلا دیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، صدرمحمد مرسی کے 3 مشیروں نے استعفی دے دیا جبکہ ان کے حامی بھی اب ان کا ساتھ چھوڑنے لگے ہیں۔


دوسری طرف مصر کے نائب صدر محمود مکی نےکہا ہے کہ مصر میں مجوزہ آئین پر ریفرنڈم 15 دسمبر کو ہی ہوگا اور ہم ریفرنڈم سے پہلے اپوزیشن کو نئے آئین کی متنازع شقوں پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story