کراچی میں کتا مار مہم پرمتعلقہ بلدیاتی اداروں سے رپورٹ طلب
کتوں کو زہردے کر مارنے کے بجائے ان کی افزائش روکنے کا طریقہ اپنانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کا موقف
ISLAMABAD:
سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے کےلیے چلائی جانے والی مہم پر کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ایچ اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے کے لیے چلائی گئی مہم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بڑی تعداد میں کتوں کو مارنا غیرآئینی اورغیراخلاقی فعل ہے، عام شاہراہوں پرکتوں کو مارنے اور زہر ڈالنے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لئے کتوں کی افزائش روکنے کیلیے دوسرا طریقہ اپنانے کا حکم دیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد کراچی مییٹروپولیٹن کارپوریشن، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بلدیاتی ادارے آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کرتے ہیں، جس کے لیے وہ کتوں کو زہریلا کھانا دے کر مارتے ہیں۔