شاہد حامد قتل کیس نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی پرفرد جرم عائد
منہاج قاضی نے صحت جرم سے انکارکردیا
KARACHI:
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں ایم کیو ایم کےمرکزنائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کردی۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں کے ای ایس سی کے چیئرین شاہد حامد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیس کے ملزم اورایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کو سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔ عدالت نے منہاج قاضی پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ سابق ایم ڈی کےای ایس سی شاہد حامد کو 1997 میں قتل کیا گیا تھا، اس کیس میں صولت مرزا کو پہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہے جب کہ ایم کیو ایم کے بانی سمیت 5 ملزمان کو اشتہاری قراردیا جاچکا ہے۔