معصوم لوگوں پرحملے کرنے والوں سے جنگ لڑرہے ہیںوزیراعظم
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متبادل طریقہ استعمال کیا جائے کیوں کہ ڈرون حملوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، وزیر اعظم
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم راجہ پرویزشرف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متبادل طریقہ استعمال کیا جائے کیوں کہ ڈرون حملوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم معصوم لوگوں پر حملے کرنے والوں سےجنگ لڑ رہے ہیں اور ابھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔
اس موقع پرامریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ وہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی تشویش سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔