ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی کمی

مرکزی بینک کے برعکس شیڈولڈ بینکوں میں موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

مرکزی بینک کے پاس 8 ارب 70 کروڑ 56 لاکھ جبکہ شیڈولڈ بینکوں کے پاس 4 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہیں۔ ۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 13 ارب 50 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 8ارب 70 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر رہ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے برعکس ملک کے شیڈولڈ بینکوں میں موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ان کی مالیت 4 ارب 79 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story