پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی منظور وٹو
بطورریٹرننگ آفیسر جوڈیشل آفیسرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو دھاندلی کا موقع ملا، منظوروٹو
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرمنظوراحمد وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا کہ پنجاب میں صوبائی حکومت نے اپنی مشینری استعمال کرکے انتخابی عمل میں دھاندلی کی، ضمنی انتخابات میں بطور ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل آفیسرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو دھاندلی کا موقع ملا۔
منظوراحمد وٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہ صرف ان انتخابات کو مستردکرتی ہے بلکہ سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس دھاندلی کا نوٹس لے جس طرح وحیدہ شاہ کیس کا نوٹس لیا گیا تھا۔