پٹرولیم گروپ کی درآمدات15ارب24کروڑڈالرسے تجاوز

خوراک5ارب،مشینری5ارب63کروڑ،ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 2 ارب ڈالررہیں

خوراک5ارب،مشینری5ارب63کروڑ،ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 2 ارب ڈالررہیں۔ فائل فوٹو

پاکستان نے گزشتہ مالی سال بیرون ملک سے غذائی اشیا کی خریداری پر 0.60کی معمولی کمی سے 5ارب4کروڑ81لاکھ50ہزار ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا، اس دوران دودھ کریم ونوزائیدہ بچوں کیلیے ملک فوڈ2.81 فیصد، مصالحہ جات2.95فیصد، سویابین آئل23.18فیصد اور چینی کی درآمد میں 97.74 فیصدکمی ہوئی

جبکہ گندم کی درآمد بند رہی تاہم خشک میوہ جات 2.76 فیصد، چائے5 فیصد، پام آئل17.53فیصد، دالوں7.52 فیصد اور دیگر اشیائے خوراک کی درآمد میں 22.42فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2011سے جون 2012 تک مشینری گروپ کی درآمدات6.81فیصداضافے سے 5ارب 63 کروڑ 41 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہیں، اس گروپ میں بجلی کی پیداوار کی مشینری کی درآمد 0.07 فیصد، آفس مشینری کی درآمد17.9، تعیمراتی ومائننگ مشینری 27.81 فیصد، الیکٹریکل مشینری وآپریٹس2.3فیصد، ٹیلی کام مشینری 23.89 فیصد،زرعی مشینری 26.81 اور دیگر مشینری کی درآمد میں 0.43 اضافہ ہوا تاہم ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں2.67فیصدکمی ہوئی۔


پاکستان بیوروشماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 7.55فیصدکمی سے 2ارب 7 کروڑ 63 لاکھ 39ہزار ڈالر اور پٹرولیم گروپ کی درآمدات 26.16فیصد کے اضافے سے 15ارب24کروڑ71لاکھ44 ہزار ڈالر رہی، پٹرولیم گروپ میں سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد41.35فیصد کے اضافے سے10ارب28کروڑ 67لاکھ59ہزار ڈالر اور خام تیل کی 3.17 فیصد کے اضافے سے 4ارب 96 کروڑ 3 لاکھ 85 ہزار ڈالر رہی، ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات 16.84فیصد کمی سے 2ارب 39 کروڑ 75لاکھ32ہزار ڈالر، زرعی ودیگرکمیکلز گروپ کی درآمدات 14.72 فیصد اضافے سے 7 ارب 8 کروڑ 85 لاکھ 9 ہزار ڈالر رہیں،

ان میں سے کھاد کی درآمدات 120.56فیصد بڑھ کر 1 ارب 18 کروڑ 57لاکھ 76ہزار ڈالر، کیڑے مار دوائوں کی درآمدات 10.86 فیصد کمی سے 13کروڑ 74لاکھ 57 ہزار ڈالر رہی جبکہ پلاسٹک مٹیریل ودیگر اشیا کی درآمد بھی بڑھی، دھاتی گروپ کی درآمد 9.53فیصد بڑھ کر 2 ارب 81 کروڑ 89 لاکھ26ہزار ڈالر رہی،

دھاتوں میں سے سونے کی درآمد 56.56 فیصد کے اضافے سے 17 کروڑ 16 لاکھ81ہزار ڈالر، آئرن واسٹیل اسکریپ کی 3.97 فیصد اضافے سے 53کروڑ83لاکھ76ہزارڈالر، آئرن واسٹیل15.92 فیصد اضافے سے 1ارب 39 کروڑ 55لاکھ55ہزار ڈالر اوردیگردھاتوں کی درآمدات میں کمی ہوئی، اس کے علاوہ متفرق اشیا کی درآمدات 1.07فیصدکمی سے 93کروڑ 46 لاکھ 2ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story