انڈونیشیا میں موٹے پولیس اہلکاروں کو وارننگ جاری

100 کلوگرام سے زائد وزن والے پولیس اہلکار جلد اپنا وزن کم کر لیں ورنہ انہیں نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

جنک فوڈ نے جکارتہ کی پولیس کو کاہل کردیا ہے، پولیس چیف۔ فوٹو : اے ایف پی

انڈونیشیا میں موٹے اور سست پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اپنا وزم کم کرنے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے پولیس چیف نے اعلان کیا ہے کہ 100 کلوگرام سے زائد وزن والے پولیس اہلکار جلد اپنا وزن کم کر لیں ورنہ انہیں نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔


پولیس چیف کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ نے جکارتہ کی پولیس کو کاہل کردیا ہے جس کا سدباب ضروری ہے۔ انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے موٹے پولیس اہلکاروں کی چربی گھٹانے کے لئے ماہر ٹرینرز کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

Load Next Story