فینٹم اورفتور‘‘ میری وجہ سے فلاپ ہوئیں کترینہ کیف کا اعتراف

فینٹم اور فتور میں زیادہ اچھی اداکاری کرسکتی تھی لیکن توجہ نہیں دی ، کترینہ کیف

دونوں ہی فلموں کے دوران میں بہت پرسکون تھی، اداکارہ: فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اپنی فلم "فینٹم" اور"فتور" کے وقت ان کی 100 فیصد توجہ فلموں پر نہیں تھی جس کے باعث دونوں ہی فلمیں ناکام ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف جو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دے چکی ہیں لیکن ان کی فلم "فینٹم" اور"فتور" باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئیں جس کی وجہ اداکارہ نے بتادی ہے۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم فینٹم جب کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم فتورکی شوٹنگ کے وقت ان کی 100 فیصد توجہ اپنی فلموں پرنہیں تھی جس کے باعث دونوں ہی فلمیں باکس آفس پرفلاپ ثابت ہوئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: محبت کے لئے کیرئیر بھی قربان ہے


کترینہ کا کہنا تھا اس وقت ان کی ترجیحات مختلف تھیں اوردونوں ہی فلموں کے دوران وہ بہت پرسکون تھیں جب کہ اداکارہ کی اس طرح کی کوئی توجہ نہیں تھی کہ سیٹ پرکیا اورکیسے ہونا چاہیئے تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ کے رنبیر کے دوست سے تعلقات

اداکارہ نے کہا کہ دونوں فلموں کے فلاپ ہونے کے بعد انہوں یہ سبق سیکھا کہ شوٹنگ کےدوران چیزوں کو صحیح انداز میں نہ لیا جائے تو برے نتائج ہی نکلتے ہیں، میں اس سے مزید بہتر پرفارم کرسکتی تھی لیکن میں نے کوشش ہی نہیں کی جب کہ فلم ''فتور''کی شوٹنگ کے دوران پوری ٹیم نے بہت محنت کی لیکن میں مزید اوربہترسے بہتر کرسکتی تھی۔
Load Next Story