کپل شرما نے کمائی میں کئی نامور بھارتی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کا 60 سے 80 لاکھ روپے لے رہے ہیں جو عالیہ بھٹ اور ٹائیگر شیروف سے زیادہ ہے

شو میں شامل بھارتی کرکٹر ناوجوت سنگھ سدھو 8 سے 10 لاکھ روپے صرف ایک قسط کے لے رہے ہیں، بھاتی میڈیا، فوٹو : فائل

MIRANSHAH:
بھارتی کامیڈین کپل شرما جنہوں نے ناصرف تھوڑے سے ہی عرصے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے بلکہ کمائی میں بھی بھارت کے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی فلم نگری میں ایک ایک فلم کی تیاری میں کروڑوں روپے صرف ہوتے ہیں اور ان کی نمائش سے حاصل ہونے والی کمائی بھی اسی حساب سے ہوتی ہے۔ کروڑوں کی اس کمائی میں بھارتی اداکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہٹتے، وہ فلم میں کام کرنے کے معاوضے کے علاوہ اب منافع میں سے بھی حصہ لینے لگے ہیں جن میں سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر نامور اداکار شامل ہیں لیکن اب اس فہرست میں ایک اور نام شامل ہوگیا ہے اور وہ ہے اپنی پر مزاح باتوں سے لوگون کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے کپل شرما۔


کپل شرما ایک بھارتی چینل میں کامیڈی نائٹس ود کپل کے نام سے کامیڈی شو کرتے ہیں اور ان کا شو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی انتہائی مقبول ہے، کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کے 60 سے 80 لاکھ روپے معاوضہ لے رہے ہیں جو عالیہ بھٹ اور ٹائیگر شیروف جیسے کئی اداکاروں سے زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو میں ڈاکٹر کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور ایک قسط کے 10 سے 12 لاکھ جب کہ نانی کا کردار نبھانے والے علی اصغر بھی اتنے ہی پیسے بٹور رہے ہیں، شو میں چندو کے نام سے نوکر کا کردار نبھانے والے چندن پربھاکر 4 لاکھ اور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو 8 سے 10 لاکھ روپے معاوضہ لے رہے ہیں۔
Load Next Story