فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن 6 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کےہینڈلر بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر

گرفتار دہشتگرد 2014 سے واچ لسٹ پر تھے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے جاری کردہ بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھر میں ''کومبنگ آپریشن'' کی منظوری


آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کے ہینڈلر بھی شامل ہیں جب کہ ایک دہشت گرد خود کش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا، یہ تمام دہشت گرد 2014 سے واچ لسٹ پر تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔

Load Next Story