شاہد کپورنے اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا
شاہد کپور نے ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے لیے 8 کروڑ معاوضہ طلب کیا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے نامور ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''پدماوتی'' کے لیے 8 کروڑ معاوضہ طلب کیا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے فلم ''اڑتا پنجاب''میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم کے لیے انہوں نے 4 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا تھا لیکن فلم کی کامیابی کے بعدانہوں نے فلموں میں کام کرنے کے معاوضے میں اضافہ کردیا جس پر پروڈیوسرپریشانی کا شکار ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہد کپورنے فلم "پدماوتی" میں کردار حاصل کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں چلانا شروع کردیئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپورنے فلموں کے لیے معاوضے میں 4 کروڑ کااضافہ کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ''پدماوتی'' کے لیے 8 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا ہے جب کہ فلم کے ہدایتکار نے شاہد کپور کو ان کا منہ مانگا معاوضہ دینے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ فلم ''پدماوتی'' میں شاہد کپور کے علاوہ رنویر سنگھ اورر دپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کریں گے۔