سندھ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلیے کیمپ لگانے پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ فوٹو؛ فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کےلیے اجازت نامہ لازمی ہوگا جو کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے حاصل کرنا ہوگا اور کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔
Load Next Story