ایکشن کردار نبھانے کے لیے تربیت حاصل کرلی پریانکا چوپڑا

بالی وڈ میں آکر بہت کچھ سیکھا ہے، فلم کے کردار نبھانے کے لیے ان کا مطالعہ کرنے کی بھی عادت اپنانے کی کوشش کی ہے۔

گلوکاری کے شعبے میں بھی اپنی پرفارمنس کاسلسلہ جاری رکھوں گی ، پریانکا چوپڑا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں ایکشن کردار ملا ہے اس فلم کے اس منفرد کردار کو نبھانے کے لیے باقاعدہ تربیت لی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ فلم میں باکسنگ بھی کرتی نظر آؤں گی ،انھوں نے کہا کہ اومنگ کمار کی نئی فلم کو نئے سال کے آغاز پر سیٹ کی زینت بنایا جائے گا ۔


انھوں نے مزید کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں آکر بہت کچھ سیکھا ہے اور فلم کے کرداروں کو نبھانے کے لیے ان کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کی بھی عادت اپنانے کی کوشش کی ہے ۔



پریانکا چوپڑا نے کہا کہ اپنے سینرز سے سیکھتی ہوں ۔فلم میں کام کرنے والوں کو اس حوالے سے سیکھنے کے زیادہ مواقع ملتے ہیں اور ان سے اسفتادہ کرنے والے ہی کامیا ب رہتے ہیں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں بھی اپنی پرفارمنس کاسلسلہ جاری رکھوں گی ۔
Load Next Story