لاہور میں موسلا دھار بارش نے شہر کو پانی پانی کردیا

بارش سے شہر كی سڑكیں، گلیوں میں پانی بھر گیا، گاڑیاں بھی بند ہوگئیں۔

بارش سے شہر كی سڑكیں، گلیوں میں پانی بھر گیا، گاڑیاں بھی بند ہوگئیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس

صوبائی دارالحكومت میں ہونے والی 93 ملی میٹر بارش نسے شہر كو وینس بنادیا جس سے كشتیوں كی جگہ گاڑیاں تیرنے لگیں۔

لاہور میں صبح كے وقت گرمی اورسورج كی تپش كے بعد سہہ پہر كے وقت اچانك شروع ہونے والی موسلادھار بارش كی وجہ سے ہر جانب جل تھل ہوگئی، ڈھائی گھنٹے ہونے والی بارش سے شہر كی سڑكیں، گلیوں میں پانی بھر گیا، شہر وینس كا منظر پیش كرنے لگا نكاسی اب كا بہتر نظام نہ ہونے كی وجہ سے شہر كی شاہراہوں پر گاڑیاں بھی بند ہوگئیں، موٹرسائیكلیں بارش کے پانی كا بوجھ برداشت نہ كرتے ہوئے بند ہوگئیں، ہر جانب بارشی پانی ہونے كی وجہ سے شہرمیں ٹریفك كا نظام دھرم بھرم ہوكر رہ گیا اور گاڑیوں كی لمبی قطاریں لگ گئیں جب کہ ٹریفك پولیس بھی بے بس ثابت ہورہی تھی۔


2 گھٹنے سے زائد رہنے والی بارش نے واسا كی كاركردگی كا پول بھی كھول دیا جو لاہور شہر كی پلاننگ اوراربوں روپے كی ڈویلپمنٹ كرنے والوں كیلئے سوالیہ نشان ہے۔ بارش كے باوجود درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریكارڈ كیا گیا۔

محكمہ موسمیات كے مطابق کل شہر میں مزید بارش ہونے كا بھی امكان ہے۔ بارش كے ساتھ ہی ایم ڈی واسا نے تمام فیلڈ اسٹاف كو ہدایات جاری كی ہیں کہ وہ ایمرجنسی سینٹرز اوردیگر جگہوں پر زیرآب ایریاز سے پانی كے انخلاء كیلئے تمام تر وسائل بروئے كار لائیں۔

Load Next Story