فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر دل افسردہ ہو جاتے ہیں‘ریشم

بھارتی فلم انڈسٹری میں جس طرح سرمایہ کاری ہوتی ہے پاکستان میں اس کا ایک فیصد بھی نہیں ہو رہی

بھارتی ااسٹوڈیوز میں رونقیں اور ہمارے اسٹوڈیوز میں ویرانیاں ہی ویرانیاں ہیں، ریشم ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جتنی محنت ٹی وی ڈراموں پر ہو رہی ہے اگر اس سے آدھی بھی فلم انڈسٹری پر ہوتی تو آج ویرانیاں نہ ہوتیں' فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر ہمارے دل افسردہ ہو جاتے ہیں کیونکہ ہم نے اس فلم انڈسٹری کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا ہے اور اب بھی دل کی خواہش ہے کہ وہ دن آئے کہ جب ہم بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کریں۔


ایک تقر یب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں جس طرح سرمایہ کاری ہوتی ہے پاکستان میں اس کا ایک فیصد بھی نہیں ہو رہی اور اسی وجہ سے بھارتی ااسٹوڈیوز میں رونقیں اور ہمارے اسٹوڈیوز میں ویرانیاں ہی ویرانیاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی ڈراموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں اور جب تک دل چاہا ڈراموں میں کام کرتی رہوں گی۔
Load Next Story