’’دبنگ ٹو ‘‘ایک صاف ستھری فلم ہوگیملائیکہ اروڑہ خان

فلم ’’دبنگ ٹو ‘‘ایک فیملی فلم ہوگی، ملائکہ اروڑہ خان۔

سیٹ پر پروفیشنل ہوجاتے ہیں ، ٹیم کے ساتھ فیملی کی طرح سلوک ہوتا ہے ،ارباز خان۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ خان نے کہا ہے کہ ''دبنگ ٹو ''ایک صاف ستھری فلم ہوگی ۔

کہانی اور کرداروں کے تال میل سے جڑی ہوئی فلم کو دیکھنے والے خوشی محسوس کریں گے ۔ادھر ارباز خان نے بھی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیکہ کا کردار بھی قابل دید ہوگا ،ان کی پرفارمنس یادگار ہوگی ۔




ارباز خان نے کہا کہ جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو ذہن میں کوئی رشتہ تعلق خاطر میں نہیں لاتے صرف پروفیشنل ہوجاتے ہیں ،فلم ''دبنگ ٹو ''کے سیٹ پر تمام فنکاروں کے ساتھ فیملی کی طرح تعلق بنا ہے اور اس سے کام کرنے میں زیادہ سہولت رہتی ہے ،انھوں نے کہا کہ فلم ''دبنگ ٹو ''ایک فیملی فلم ہوگی ۔
Load Next Story