فنکاروں نے پلاسٹک سرجری اور بالوں کی ٹرانسپلانٹیشن کا سہارا لے لیا
فیشن، ٹی وی اور فلم انڈسٹری نہیں جہاں کے اسٹارز جاذب نظر اور کم عمر دکھائی دینے کے لیے پلاسٹک سرجری نہ کروا رہے ہوں۔
بالی وڈ ' ہالی وڈ اورلالی وڈ اسٹار پلاسٹک سرجری اور بالوں کی ٹرانسپلاٹیشن سے اپنی خوبصورتی اورسمارٹنس میں اضافہ کرنے لگے۔
فنکاروں میں خوبصورت اور جاذب نظر بننے کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے کا رواج تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ اس وقت لالی وڈ ، بالی وڈ اور لولی وڈ سمیت تقریبًا دنیا کی ایسی کوئی فیشن ، ٹی وی اور فلم انڈسٹری نہیں جہاں کے اسٹارز جاذب نظر اور کم عمر دکھائی دینے کے لیے پلاسٹک سرجری نہ کروا رہے ہوں ۔بالی وڈ کی شو خ وچنچل اداکارہ سری دیوی نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی اپنی موٹی ناک کی پلاسٹک سرجری کروا لی جس کے بعد وہ فلموں میں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش دکھائی دینے لگی تھی۔
اسی طرح اداکارہ شلپا شیٹھی بھی جب فلموں میں آئی تواس کا بھی سری دیوی کی طرح ناک کا پرابلم تھے،ا س نے بھی سرجری کے ذریعے اپنے اس نقص پر قابوپانے میں کامیاب ہوگئی۔ ان کی دیکھا دیکھی ''آئٹم گرل'' راکھی ساونت اور بالی وڈ اسٹار کوئنا مترا نے بھی اس ٹیکنالوجی سے فیضیاب ہوئیں ۔ اداکارہ کترینہ کیف ' کرینہ کپور' منشیا لامبا' سونا کشی سنہا' پریانکا چوپڑا' نہیا دھوپیا 'بباشا باسو' پریتی زنٹا ' سشمیتاسین'ایشوریا رائے' سمیرا ریڈی 'مادھوری ڈکشت اور لارا دتہ سمیت دیگر بالی وڈ اداکارائیں بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنھیں اپنے چہرے کو جاذب نظر اورپرکشش بنانے کے لیے ہونٹ ' ناک سمیت چہرے کے نقوش کے لیے اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا ہے۔
ٹی وی سیریل ''بے واچ'' سے شہرت کی بلندیوں چھونی والی 41سالہ اداکارہ پامیلا اینڈرسن بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ۔اس نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو کم کرنے اور کشش کو برقرار رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا جس کے باعث وہ بھی اپنی عمر سے دس سے بارہ سال کم ہی دکھائی دیتی ہیں۔ میڈونا ' انجلینا جولی' ڈیمی مور' کیٹ ونسلیٹ 'کیٹی ہومز' جنیفر لوپز' لنڈسے لوہن ' بریڈپٹ ' ٹام کروز' سمیت بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارائیں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے خود کو تازہ دم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اداکارائوں کی طرح اداکار بھی پرکشش اور خوبصورت دکھائی دینے کے لیے وہ بھی اس سلسلہ میں پیچھے نہیں رہے ۔
ایشین لیجنڈ امیتابھ بچن اپنے کیرئیر کے دوسرے دور میں جب فلم انڈسٹری میں واپس آئے تو انھوں نے بھی اپنے چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا ،جس کے بعد وہ ایک بار پھر کامیابیاں ان کے قدم چومنے لگیں ۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی اپنے کیرئیر کے ابتداء ہی میں اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروالی تھی جب کہ ''اوم شانتی اوم'' اور فلم ''را۔ون'' میں بھی پلاسٹک سرجری کے ذریعے نیا گیٹ اپ اپنایا۔
ان کے علاوہ بالی وڈ اداکار انیل کپور'عامر خان ' سیف علی خان ' سلمان خان ' اکشے کمار بھی کم عمر نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کی ٹیکنالوجی کا سہارالے رہے ہیں سلمان خان نے توپلاسٹک سرجری کے علاوہ بالوں کی ٹرانسپلائزیشن بھی کروائی ہے۔ پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی ۔اس کے علاوہ اداکارہ میرا ' ثناء سمیت دیگر اداکارائیں بھی شامل ہیں جب کہ اسٹیج اداکارائیں خوشبو 'نرگس بھی اس ٹیکنالوجی سے مستفید ہوئیں بلکہ جسم کی فالتو چربی کے لیے لاپو سیکشن بھی کروائی ہے۔
اداکارہ وہدایتکارہ ریما نے بھی بھارتی اداکاردھرمیندر اور ہیمامالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول کی طرح اپنے نچلے ہونٹ کو مصنوعی طریقے سے قدرے بڑا کرایا ۔سنیئر اداکار قوی خان ، نبیل، نعمان اعجاز، فیصل قریشی، فیصل رحمان،شکیل اور بابر علی سمیت دیگر کئی معروف ٹی وی اور فلماسٹارز نے بھی ٹرانسپلائزیشن کے ذریعے وگ سے جان چھڑا لی ہے ۔پلاسٹک سرجری اور بالوں کی ٹرانسپلائزیشن بھی فیشن انڈسٹری کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں جنہوں نے سپراسٹارز کو ایک نئی زندگی دینے کے ساتھ ان کے کیرئیر کو طول دینے میں بھرپور مدد کر رہا ہے، وہاں پر شوبز میں وارد ہونیوالے ایسے لوگوں کو بھی حوصلہ اورہمت دی ہے جو ان ''ترمیمات'' کے ذریعے اپنی شخصیت کو سحر انگیز بناسکتے ہیں۔