ہریتک روشن کے ہاتھوں 25فٹ اونچی وینڈنگ مشین کا افتتاح

وینڈنگ مشین دراصل ایک پلے اسٹیشن ہے جس پر بچے کھلونا گاڑیوں اور ٹریکس پر گیم کھیل سکتے ہیں۔

ہریتکھ روشن نے تھرل مشین کا نقاب ہٹایا تو مداحوں کا جوش و خروش دیکھنے لائق تھا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار ہریتک روشن کے ہاتھوں ممبئی کے اوبرائے مال میں دیوہیکل مشین کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔


38سالہ ہریتک روشن نے ہاٹ وہیلز کی25فٹ اونچی تھرل مشین کا نقاب ہٹایا تو مداحوں کا جوش و خروش دیکھنے لائق تھا۔ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں اوبرائے مال میں پیش کی گئی یہ وینڈنگ مشین دراصل ایک پلے اسٹیشن ہے جس پر بچے کھلونا گاڑیوں اور ٹریکس پر گیم کھیل سکتے ہیں۔بھارتی میٹل ٹوائز کی متعارف کروائی گئی اس تھرل مشین کو دنیا کی سب سے بڑی وینڈنگ مشین تسلیم کرتے ہوئے گینز ریکارڈ بکس میں موقع پر ہی شامل کرلیا گیا۔
Load Next Story