الطاف حسین نے زمینی حقائق عوام کے سامنے پیش کردیےعبدالوہاب

قائد تحریک نے ہمیشہ مرض کی درست نشاندہی کی اور علاج بھی بتایا،پروفیسر نسرین اسلم

قائد تحریک نے ہمیشہ مرض کی درست نشاندہی کی اور علاج بھی بتایا،پروفیسر نسرین اسلم

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالوہاب نے کہا ہے کہ بانی و قائد تحریک الطاف حسین نے پاکستان کی سلامتی و بقا پر منڈلاتے خطرات سے قبل از وقت آگاہ کرکے محب وطن ہونے کا فرض ادا کیا ہے اب یہ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے کہ وہ ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفادات کو فروغ دے،الطاف حسین نے زمینی حقائق عوام کے سامنے پیش کردیے،


ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ کراچی میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ ، انجم عزیز، ڈاکٹر سلیم شہزاد، رانا صبا، راحیل احمد اور شبیر علی بابر، محمد طاہر بھی موجود تھے، گفتگو سے قبل الطاف حسین کا لیکچر اور بیانات کو بھی پڑھ کر سنایا گیا،

رانا صبا اور ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کا کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ملکی سلامتی سے متعلق اپنا بھرپور مؤقف اختیار کیا ہے، انھوں نے ہمیشہ پاکستان کو لاحق مرض کی درست نشاندہی کی اور علاج بھی بتایا۔
Load Next Story