قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا دفاتر پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، قرار داد کا متن

جرائم، تشدد، دہشت گردی اور پاکستان مخالف نعروں یا کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، قرارداد کا متن فوٹو؛ فائل

پاکستان مخالف نعرے لگانے پر قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان مخالف نعروں، میڈیا دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور ایوان پر تشدد اقدامات کا مخالف ہے۔ وفاقی وزیر کی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم نے الطاف حسین کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی

وفاقی وزیر برجیس طاہر کے علاوہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے بھی الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اشتعال انگیز تقاریر کے بعد سے ایم کیو ایم کے بانی سے لا تعلقی کا اظہار کر لیا ہے، صرف ایک تقریر کو بنیاد بنا کر پوری مہاجر قوم کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

Load Next Story