حفیظ وعبدالرزاق کے اختلافات کی چنگاری پھر بھڑک اٹھی
تلخیوں میں نیا موڑ آنے کے بعد آل رائونڈر نے ’’ان فٹ‘‘ ہونے میں ہی عافیت جانی
قومی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ اور آل رائونڈر عبدالرزاق کے درمیان اختلافات کی چنگاری ایک بار پھر بھڑک اٹھی، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران ماضی میں شروع ہونے والی تلخیوں میں نیا موڑ آنے کے بعد آل رائونڈر نے ''ان فٹ'' ہونے میں ہی عافیت جانی۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد وطن واپس آتے ہی عبدالرزاق نے بے وجہ ڈراپ کیے جانے کا ذمہ دار کپتان محمد حفیظ کو ٹھہراتے ہوئے دل کی بھڑاس نکالی، اس پر بورڈ نے شو کاز نوٹس جاری کرنے کے بعد ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا، بعد ازاں پریس کانفرنس میں دونوں کھلاڑیوں نے صلح صفائی اور گلے شکوے دور ہونے کی باتیں بھی کیں مگر صحافیوں کے بار بار کہنے پر بھی ایک دوسرے کو گلے نہ لگایا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان ٹائیگرز کیخلاف میچ سے قبل ٹیم میٹنگ میں عبدالرزاق سمیت چند کھلاڑی تاخیر سے آئے تو محمد حفیظ نے سرزنش کی،اس پر آل رائونڈر نے کہا کہ ''آپ سب کو مخاطب کرکے دراصل مجھے نشانہ بنا رہے ہیں''۔
بظاہر تو بات وہیں ختم ہوگئی مگر عبدالرزاق کے دل میں رنج باقی رہا، بے دلی سے پرفارم کرتے ہوئے میچ کے ایک اوور میں انھیں 3 چوکے کھانا پڑے، چند منچلوں نے ان پر ''چاچا چاچا''کی آوازیں بھی کس دیں تو آل رائونڈر نے کپتان سے کہا کہ میں ان فٹ ہوں، اس کے بعد وہ کسی میچ میں نظر نہیں آئے، بعد ازاں اقبال قاسم نے بھی ان کی فٹنس کے حوالے سے شکوک ظاہر کردیے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ بیئرز سے میچ میں کامران اکمل کو کپتانی دی گئی، محمد یوسف کو بھی ایک مقابلے میں قیادت سونپ کر عوام کو سب اچھا ہے کا پیغام دینا تھا مگر مڈل آرڈر بیٹسمین نے اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔