سانحہ مردان پر آج سندھ بھر میں عدالتی بائیکاٹ ہوگا

صوبے بھر کی عدالتوں میں آج مکمل کام بند رہے گا اوروکلا یوم سیاہ منائیں گی، چیرمین سندھ بار کونسل

صوبے بھر کی عدالتوں میں آج مکمل کام بند رہے گا اوروکلا یوم سیاہ منائیں گی، چیرمین سندھ بار کونسل، فوٹو؛ فائل

FAISALABAD:
سندھ باركونسل نے مردان كی ضلع كچہری میں خود كش حملے كی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے ہفتے كو سندھ بھر میں عدالتی بائیكاٹ اور یوم سیاہ منانے كا علان كا دیا۔


ضلع كچہری مردان میں خود كش حملے پر سندھ بار كونسل كے وائس چیئرمین بیرسٹر صلاح الدین احمد اور سندھ چیئرمین ایگزیكٹو كمیٹی منصوراحمد لغاری نے كہا ہے كہ سندھ بار كونسل خود كش حملے كے خلاف پرزور الفاظ میں مذمت كرتی ہے جس میں متعدد وكلا جاں بحق اور زخمی ہوئے، آج سندھ بھر میں سانحہ کے خلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ ہوگا اور وآج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

چیرمین سندھ بار کونسل نے صوبے بھر کی بار ایسوسی ایشنز اور وكلابرادری سے اپیل كی ہے كہ وہ مردان سانحہ میں جاں بحق ہونے والے وكلا كے لواحقین اور زخمی وكلا سے اظہا ر یكجہتی كے لیے ہفتے كو عدالتوں كا مكمل بائیكاٹ كریں اور یوم سیاہ منائیں جب كہ وكلا اپنی بار ایسوسی ایشنز پر سیاہ پرچم اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔
Load Next Story