فہد ملک قتل کیس مرکزی ملزم راجہ ارشد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر 5 ستمبر كو دوبارہ پیش كرنے كی ہدایت كی۔

عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر 5 ستمبر كو دوبارہ پیش كرنے كی ہدایت كی۔ فوٹو؛ ایکسپریس

لاہور:
انسداد دہشت گردی كی عدالت نے فہد ملك قتل كیس كے مركزی ملز م راجہ ارشد كو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس كے حوالے كردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ سے سابق چیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا قتل


فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد كو سخت سیكیورٹی میں سید كوثر عباس زیدی كےعدالت میں پیش كیا گیا، استغاثہ نے ملزم كی جسمانی ریمانڈ كی استدعا كی جو كہ قبول كرلی گئی جب كہ ملزم كے وكیل كی استدعا پر پولیس كو حكم دیا گیا كہ ملزم كا طبی معائنہ كرایا جائے۔ عدالت نے ملزم كو 5 ستمبر كو دوبارہ پیش كرنے كی ہدایت كی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم راجہ ارشد طور خم بارڈر سے گرفتار
Load Next Story