دبئی میں بغیرڈرائیور منی بس کی آزمائش شروع

الیکٹرک بس نے برج خلیفہ کے قریب 700 میٹر کی سڑک پر اپنا پہلا سفر مکمل کرلیا

دبئی کی25فیصدٹرانسپورٹ2030تک خودکاربنانے کامنصوبہ ہے،روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ۔ فوٹو : فائل

دبئی میں پہلی خود کار بس سروس کا آغاز کرتے ہوئے بغیرڈرائیور الیکٹرک منی بس کی آزمائش شروع کردی جو 1 ماہ تک جاری رہے گی جسے کامیابی کی صورت میں پورے شہرتک پھیلادیا جائے گا۔


فرنچ گروپ ایزی مائل اورلوکل کمپنی اومنکس کی مشترکہ طور پر تیار کردہ اور الیکٹرک موٹر کے ذریعے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی 10 نشستوں پرمشتمل اس گاڑی نے جمعرات کو برج خلیفہ کے قریب 700 میٹر کی سڑک پر اپنا پہلا سفر مکمل کیا۔ وہیکل ڈیولپرز کا کہنا ہے کہ کٹنگ ایج گائیڈنس ٹیکنالوجی کے باعث یہ بس اپنی رفتار اردگرد کی صورتحال کے مطابق رکھتی ہے اور جیسے ہی کوئی سامنے آئے یا راہ گیر راستے سے گزرے تو فوراً رک جاتی ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق اس بس کو دبئی کے اہم سیاحتی مقامات بشمول برخ خلیفہ، دبئی مال، دبئی اوپرا اور سوق البہار شاپنگ سینٹر کے درمیان چلانے کے لیے پروگرامنگ کی گئی ہے۔ ڈی جی اتھارٹی کے مطابق دبئی میں 2030تک 25فیصد ٹرانسپورٹ کو خودکار بنانے کا پروگرام ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }