لاہورہائی کورٹ کے اوقات کارتبدیل نوٹی فکیشن جاری

عدالت عالیہ کے بنچ پیر سے جمعرات صبح 9 سے 2 جب کہ جمعے کو ایک بجے تک مقدمات سنیں گے

عدالت عالیہ کے نئے اوقات کار کا اطلاق 5 ستمبر تک ہوگا۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
لاہورہائی کورٹ کے اوقات کارکی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت اب عدالت عالیہ کے بنچ پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر2 جب کہ جمعے کو دوپہر ایک بجے تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔


لاہورہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیرسے جمعرات لاہورراولپنڈی، ملتان اوربہاولپور میں ہائی کورٹ کی عدالتیں صبح 9 سے 2 بجے اورجمعے کے روزایک بجے تک کام کریں گی جب کہ عدالتی کارروائی میں11 بجے سے ساڑھے 11 بجےتک وفقہ ہوا کرے گا۔

اس کے علاوہ عدالت عالیہ کا رجسٹرارآفس اوردیگردفاترصبح 9 بجے سے سہ پہر4 بجے تک کھلا کریں گے۔ عدالت عالیہ کے نئے اوقات کار کا اطلاق 5 ستمبر تک ہوگا۔
Load Next Story