عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہےچیف جسٹس

ججزاور باراصولوں پر رہتے ہوئے کام کریں،سپریم کورٹ بارکے وفدسے گفتگو

ججزاور باراصولوں پر رہتے ہوئے کام کریں،سپریم کورٹ بارکے وفدسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہے۔

ججزاور بار اپنے اصولوں پر رہتے ہوئے فرائض انجام دیں، مضبوط بارکے بغیرآزادعدلیہ کاتصورممکن نہیں،انصاف کی فراہمی کے حوالے سے جتنی ذمہ داری اعلیٰ عدلیہ پرہوتی ہے اتنی ہی ذمہ داری بارپربھی عائدہوتی ہے۔ وہ جمعرات کویہاں سپریم کورٹ میںسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے بارے کے صدر میاں اسرار الحق کی قیادت میں چیف جسٹس سے ملاقات کی ۔




انھوں نے کہاکہ بنچ اوربارکے ایسے اختلافات جواصولوں پرمبنی نہ ہوں ان سے عدلیہ کے کام میں رکاوٹ پیداہوتی ہے ۔ عدلیہ کے ادارے کومستحکم کرنے کیلیے بارکے ساتھ ماضی کی طرح تعاون جاری رہے گا ۔ انھوں نے کہا کہ جج اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیں۔

Recommended Stories

Load Next Story