ملک کی سلامتی ومعاشی استحکام ہمارا ایجنڈا ہے ثروت اعجاز
دنیا بھر میں اسلام کے پیغام اور پاکستان کے استحکام کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کا پیغام تیزی سے ملک سمیت بیرونی ممالک میں بھی پھیل رہا ہے۔
ملک کی سلامتی، خودمختاری، معاشی استحکام وترقی ہمارا ایجنڈا ہے، دنیا بھر میں اسلام کے پیغام اور پاکستان کے استحکام کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے، پاکستان سنی تحریک ملک سے کرپشن، اقرباپروری کا خاتمہ اور مظلوعوام کے مسائل کے حل کیلیے آواز بلند کرتی رہے گی، برطانیہ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پرگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اﷲ رب العزت نے عظیم نعمتوں سے نوازا ہے۔
اگر حکمران اس کا درست استعمال کریںتو ملک تیزی کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ مشرف دور میں اپنی مرضی سے کرائی جانیوالی انتخابی حلقہ بندیوں کا خاتمہ اور دوبارہ فوج کے ذریعے حلقہ بندی اور ووٹرز کا اندراج خوش آئندہے اور ان اقدامات سے دھاندلی اور غلط ووٹ ڈالنے کی روایت ختم ہوجائے گی۔