انکم ٹیکس گوشوارے وزیرخزانہ کے ہم نام سکھر کے ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کے تھےایف بی آر
ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نامی ٹیکس دہندہ کااین ٹی این نمبر اوراس انکم ٹیکس گوشوارے میںصرف وزیرخزانہ کے نام کی مماثلت ہے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کیاہے کہ وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کے انکم ٹیکس گوشوارے کے حوالے سے5 دسمبر کو شائع ہونیوالی خبر میں آمدنی اور ذاتی اخراجات کی دی جانے والی تفصیلات وزیر خزانہ کی بجائے ضلع سکھرسے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نامی کسی دوسرے ٹیکس دہندہ کی ہیں۔
ایف بی آرکی چیف ان لینڈریونیو آپریشنز (نارتھ) فارینہ مظہر کے دستخطوں سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز میں کہا گیاکہ دراصل ضلع سکھر سے تعلق رکھنے والے اس ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ نامی ٹیکس دہندہ کااین ٹی این نمبر 0752459-5 ہے اوراس انکم ٹیکس گوشوارے میںصرف وزیرخزانہ کے نام کی مماثلت ہے،جبکہ انکم ٹیکس ریٹرن میںدی جانے والی ذاتی اخراجات اورآمدنی کی تفصیلات سکھرکے رہائشی کسی دوسرے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نامی ٹیکس دہندہ کی ہیں۔