سینما مالکان اورمیڈیا پاکستانی فلم کو سپورٹ اور پروموٹ کریں میرا
میڈیا کی توجہ دینے سے فلمسازی کے لیے نیا سرمایہ کار آئے گا، نوجوان فلم میکرز انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بنا رہے ہیں
فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری نے نام دیا اورپہچان دی، میری ایک ایک سانس فلم انڈسٹری کے لیے دھڑکتی ہے۔
میڈیا اگر پاکستانی فلم کو سپورٹ اورپروموٹ کرے تویہاں پرفلمسازی کے لیے بہت سے سرمایہ کار آنے لگیں گے ۔ اس کے لیے میں میڈیا سے اپیل کرونگی کہ وہ ہمارا ساتھ دے، تاکہ پاکستانی فلموں کا سُنہرا دور واپس آئے اوراس کے ذریعے پاکستان کا خوبصورت کلچر دنیا کے کونے کونے تک پہنچ جائے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے '' ایکسپریس'' سے کیا۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم اورسینما الگ نہیں ہیں۔ پہلے سینما کوپاکستان فلم انڈسٹری نے بھرپورسپورٹ کیا اور یہاں پررونقیں لگنے لگیں مگر اب سینما والوں کو چاہیے کہ وہ پاکستانی فلم کو سپورٹ کریں۔ عیدالاضحی کے موقع پرسینما گھروں میں اگرصرف پاکستانی فلموںکو نمائش کا موقع دیا جائے تویہ پاکستانی فلم کی بہترین سپورٹ ہوگی۔
اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اس وقت قومی جذبے سے سرشار ہوکرسوچنا ہوگا۔ ہمارے نوجوان فلم میکرز انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بنا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ بہت سے نئے پروڈیوسراورکارپوریٹ سیکٹربھی فلمسازی کے میدان میں آگے آرہے ہیں۔ اس وقت پاکستانی فلم کو بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے۔ یہ بات اب سب کوسمجھ لینی چاہیے کہ پاکستانی فلم کی بقاء سے ہی ہماری بقاء ہے۔
انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک توفلم اور سینما دوبازو ہیں مگرآج ایک بازوکوفائدہ ہورہا ہے تودوسرا نقصان میں جا رہا ہے۔ بھارتی فلم کو یہاں نمائش کرنا اگر ضروری ہے تواس پرٹیکس لگایا جائے جس طرح دنیا کے بیشتر ممالک میں ہوتا ہے اور اس رقم سے پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم ایک اہم شعبہ ہے جس کے ذریعے معاشرے میں سدھارلایا جا سکتا ہے مگربدقسمتی سے بھارتی فلموںکی یلغار نے سارانظام درھم برھم ہوکررہ گیا ہے۔ ہمیں مل کرپاکستانی فلم اورسینما کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا۔ یہ وہ دورہے جب ہمیں ایک دوسرے کی سپورٹ کے لیے آگے آنا چاہیے۔ جولوگ ایسا نہیں کرینگے، ان کومستقبل میں بھاری نقصان کے لیے تیاررہنا ہوگا۔